Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / چین اور امریکی ریاست کیلیفورنیا شدید زلزلہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

چین اور امریکی ریاست کیلیفورنیا شدید زلزلہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

بیجنگ ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ژنجیانگ کے ایغور خودمختار علاقہ میں 6.2 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق رات 1:15 بجے محسوس کئے گئے۔ چائناارتھ کویک نیٹ ورکس سنٹر () نے یہ بات بتائی۔ فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلہ کا مبدا 43.83 ڈگری شمال اور 86.35 ڈگری مشرق میں بتایا گیا۔ سان فرانسسکو سے موصولہ اطلاع کے بموجب امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی ساحل پر ایک شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔ تاہم سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ زلزلہ کا مبداء 157 کیلو میٹر مغرب میں فرن ڈیل کے مقام پر کیلیفورنیا میں تھا اور 10 کیلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ جزائر ہوائی کو بھی کسی خطرے کا اندیشہ نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT