Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / چین اور جاپان میں زلزلے کے جھٹکے

چین اور جاپان میں زلزلے کے جھٹکے

بیجنگ  ؍ ٹوکیو ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے شمال مغربی ژنجیانگ خطہ میں زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ ریختر پیما پر جس کی شدت 5.3 نوٹ کی گئی، چین کے مقامی وقت کے مطابق صبح 5-18 بجے زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ چائنا ارتھ کویک نیٹ ورکس سنٹر (CENC) نے یہ بات بتائی۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دوسری طرف جاپان ساحلی علاقہ ہوکائڈو میں بھی زلزلہ کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا۔ تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ زلزلہ کی شدت 6.7 بتائی گئی ہے۔
اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک
لاہور ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شہر لاہور میں صبح کی اولین ساعتوں میں ایک مکان میں آتشزدگی کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد بشمول ایک چار سالہ لڑکا جل کر خاکستر ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ ہوری گیٹ میں واقع ایک تین منزلہ اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آتش فرو عملہ کو اپارٹمنٹ کے اطراف و اکناف تنگ گلیوں کی وجہ سے مقام حادثہ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT