Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / چین اور کشمیر پر مودی حکومت کی پالیسیاں ناکام: پرمود تیواری

چین اور کشمیر پر مودی حکومت کی پالیسیاں ناکام: پرمود تیواری

نئی دہلی18جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) چین اور کشمیر مسئلے پر حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کانگریس کے ایم پی پرمود تیواری نے سرحد پر جوانوں کی شہادت کیلئے مرکزی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ پرمود تیواری نے پارلیمنٹ احاطے میں میڈیا سے کہاکہ “پاکستان جب چاہتا ہے ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا ہے اور دہشت گردوں کی دراندازی کرا رہا ہے ۔ ہر ہفتے ہمارے دو تین جوان شہید ہو رہے ہیں۔غلطی سرحد پر نہیں، دہلی میں ہے ” ۔ انہوں نے کہا کہ اسے روکنے مرکزی حکومت کو عزم پختہ کرنا ہوگا ۔ حکومت کی پالیسیوں میں استحکام نہ ہونے سے پاکستان اور چین کے حوصلے بڑھ رہے ہیں۔ کبھی وزیر اعظم کابل سے دہلی آتے وقت راستے میں لاہور چلے جاتے ہیں، تو کبھی چینی صدر کو جھولا-جھلانے لگتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی دنیا بھر میں خود کو مقبول لیڈر کے طور پر عام کرنے کے چکر میں ملک کی خارجہ پالیسی کو کمزور کر رہے ہیں اور اسی کا نتیجہ ہے کہ چین سخت ہوتا جا رہا ہے ۔کانگریس کے ہی پی ایل پنیا نے کہا کہ چین جو کچھ کر رہا ہے وہ دباؤ ڈالنے کی سیاست ہے ۔

TOPPOPULARRECENT