Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / چین : بلٹ ٹرین کی رفتار 350 کیلو میٹر فی گھنٹہ کرنے مساعی

چین : بلٹ ٹرین کی رفتار 350 کیلو میٹر فی گھنٹہ کرنے مساعی

بیجنگ 27 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے آج بلٹ ٹرین کی اعظم ترین رفتار کو بحال کرنے کے اقدامات کا آغاز رکدیا ہے ۔ چین چاہتا ہے کہ بیجنگ ۔ شنگھائی ہائی اسپیڈ ریلوے میں بلٹ ٹرین کی رفتار کو 350 کیلومیٹر فی گھنٹہ تک بحال کیا جائے ۔ ایک بڑے حادثہ کے بعد اس ٹرین کی رفتار کو 300 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک محدود کردیا گیا تھا ۔ آج صبح ایک بلٹ ٹرین بیجنگ ساؤتھ ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوئی جو 700 کیلومیٹر کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے چار گھنٹوں میں بیجنگ واپس ہونے والی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ اس رفتار میں اضافہ کے نتیجہ میں بیجنگ ۔ شنگھائی کے در میان مسافت کا وقت گھٹ کر 4.5 گھنٹے رہ جائیگا ۔ فی الحال یہ فاصلہ پانچ گھنٹے میں طئے کیا جا رہا ہے ۔ اگر یہ کوششیں کامیاب ہوجائیں تو پھر بیجنگ ۔شنگھائی کے درمیان ریلوے شیڈول میں تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا نے یہ بات بتائی ۔ چین نے جولائی 2011 میں ایک حادثہ کے بعد اس ٹرین کی رفتار میں کٹوتی کی تھی ۔ اس حادثہ میں تقریبا 40 افراد ہلکا اور زائد از 190 زخمی ہوگئے تھے جب دو ٹرینوں میں تصادم ہوا تھا ۔

 

لبنان۔ شام سرحد پر
جنگ بندی پر اتفاق
بیروت، 27جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لبنان کے ارسال شہر کے قریب لبنانی۔شامی سرحد پر ایک پہاڑی علاقے میں آج جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا۔حزب اللہ کی ٹی وی المنار نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ اس علاقے میں گزشتہ ہفتے سے حزب اللہ اور جنگوؤں کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا۔ اس علاقے میں اب جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے ۔جریندو ارسال علاقے میں فوری طور سے جنگ بندی پر عمل آوری ہو ئی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT