Friday , September 22 2017
Home / دنیا / چین سرحد میں داخل ہونے والا ہندوستانی گرفتار

چین سرحد میں داخل ہونے والا ہندوستانی گرفتار

بیجنگ ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین نے دماغی طور پر معذور ایک ہندوستانی شخص کو حراست میں رکھا ہے جو غلطی سے میانمار کی سرحد سے چین میں داخل ہوگیا تھا۔ فی الحال حراست میں موجود شخص کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش جاری ہے اور اسے ایک ہاسپٹل میں بغرض علاج شریک کیا گیا ہے۔ 42 سالہ چندر موہن مدھیہ پردیش کے موضع خوجہ کا باشندہ ہے جس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ اس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے اور میانمار کی سرحد سے چین میں داخل ہونے کے بعد اسے ہاسپٹل میں رکھا گیا ہے جہاں اس کی حالت میں بہتری پیدا ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT