Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / چین سنگھ کو شوٹنگ میں دوسرا گولڈ میڈل

چین سنگھ کو شوٹنگ میں دوسرا گولڈ میڈل

گوہاٹی ۔ 2 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ریواولمپکس کیلئے کوالیفائی ہندوستانی شوٹر چین سنگھ 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمس میں دوسرا گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے آج شائقین اور منتظمین کیلئے مرکز توجہ بن گئے ۔ اس دوران ہندوستانی شوٹرس نے اس شعبہ پر اپنا غلبہ برقرار رکھتے ہوئے رواں مقابلوں میں تمام چار گولڈ میڈلس پر قبضہ کرلیا۔ 26 سالہ چین سنگھ نے اپنی ٹیم کے سینئر ساتھی گگن نارنگ پر سبقت لیتے ہوئے 204.6 کے مجموعی اسکور کے ساتھ مردوں کا 10 میٹر رائفل نشانہ بازی کا مقابلہ جیت لیا۔ چین سنگھ نے گزشتہ روز کا ہیلی پارہ شوٹنگ رینج میں منعقدہ 50 میٹر رائفل نشانہ بازی کے مقابلہ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ گگن جنھوں نے 2012 ء کے لندن اولمپکس میں برونز میڈل حاصل کیا تھا اس مقابلہ میں بھی انھیں برونز پر ہی اکتفا کرنا پڑا ۔ بنگلہ دیش کے محمدساون چودھری نے سلور میڈل حاصل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT