Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / چین سے بات چیت جاری کرنے ہندوستان کا فیصلہ

چین سے بات چیت جاری کرنے ہندوستان کا فیصلہ

پرسکون اور خوشگوار تعلقات کیلئے سرحد پرامن بنیادی شرط
نئی دہلی ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا کہ ڈوکلام تعطل کے ضمن میں ایک باہمی طور پر قابل قبول حل تلاش کرنے کیلئے وہ چین کے ساتھ بات چیت کو بدستور جاری رکھنا چاہتا ہے۔ دعویٰ کیا کہ خوشگوار باہمی تعلقات کیلئے سرحد پر امن و دوستی ایک اولین شرط اور ضرورت ہے۔ وزارت امورخارجہ کے ترجمان راویش کمار نے اس مسئلہ پر متعدد سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’باہمی طور پر قابل قبول حلتلاش کرنے کیلئے چین کے ساتھ ہم بات چیت کا سلسلہ جاریرکھیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ خوشگوار اور پرسکون باہمی تعلقات کیلئے سرحدی علاقوں میں امن اور دوستی اولین اور بنیادی شرط و ضرورت ہیں۔ لداخ میں 15 اگست کو ہندوستانی اور چینی سرحدی گارڈز کے درمیان پیش آئے واقعہ کے بارے میں ایک سوال پر وزارت امورخارجہ کے ترجمان نے جواب دیا کہ ’’اس قسم کے واقعات سے دونوں میں سے کسی بھی جانب کے مفاد میں نہیں ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT