Sunday , July 23 2017
Home / دنیا / چین سے بہتر روابط ٹرمپ کی ترجیح

چین سے بہتر روابط ٹرمپ کی ترجیح

واشنگٹن 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) منتخبہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاکہ اُن کا انتظامیہ امریکہ ۔ چین تعلقات میں بہتری کو نمایاں اہمیت دے گا۔ چین کی جانب سے کرنسی میں اُلٹ پھیر اور جنوبی بحر چین میں فوجی طاقت کے مظاہرہ پر ڈونالڈ ٹرمپ نے تنقید کی تھی لیکن اِس سے دونوں ممالک کے مابین روابط کشیدہ ہوگئے تھے۔ ٹرمپ نے آئیوا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اُن کا ایک اہم مقصد چین کے ساتھ باہمی روابط کو بہتر بنانا ہے۔ تاہم انھوں نے چین پر معیشت میں اُلٹ پھیر کا الزام عائد کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ امریکہ کے نصف سے زائد تجارتی خسارے کے لئے چین ذمہ دار ہے۔
صدر کے مواخذہ کی راہ ہموار، سیول میں عوام کا جشن
سیول 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون ہائی کے مواخذہ کا آج ہزاروں افراد نے سیول میں منعقدہ ایک ریالی منظم کرتے ہوئے جشن منایا۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام میں سیاسی غیر یقینی صورتحال میں توسیع کے امکانات پر بھی تشویش اور برہمی پائی جاتی ہے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت کی سڑکوں پر مسلسل ساتویں ہفتے بھی لوگ احتجاج کرتے ہوئے جمع ہوگئے تھے لیکن اِس بار اُن کا موڈ بالکل مختلف تھا اور وہ جشن منارہے تھے کیوں کہ قانون سازوں نے کل صدر پارک کے خلاف کرپشن کے اسکینڈل میں مواخذہ کی تائید میں ووٹ دیا تھا۔ اس اقدام کے بعد صدر پارک عاملہ اختیارات سے محروم ہوگئی ہیں لیکن احتجاجی عوام کا یہ موقف ہے کہ مواخذہ کے لئے دباؤ برقرار رکھا جانا چاہئے کیوں کہ اِسے ابھی دستوری عدالت کی قطعی منظوری درکار ہے۔ احتجاجی عوام کا یہ موقف ہے کہ صدر کو فوری مستعفی ہوکر قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا چاہئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT