Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / چین سے خریدے گئے آبدوز سے بنگلہ دیش کا دفاعی نظام مضبوط ہوگا : شیخ حسینہ

چین سے خریدے گئے آبدوز سے بنگلہ دیش کا دفاعی نظام مضبوط ہوگا : شیخ حسینہ

ڈھاکہ ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد نے آج چین سے 203 ملین ڈالرس کے مصارف سے دو آبدوز خریدنے کے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دیگر ممالک کو تشویش میں مبتلاء ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بنگلہ دیش نے صرف اپنی مطلق العنانی کے تحفظ کیلئے یہ خریداری کی ہے۔ شیخ حسینہ نے چین کوایک ترقیاتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش نے دو چینی ساختہ آبدوز خریدے ہیں تاکہ ملک کے دفاعی نظام کو عصری بنایا جاسکے کیونکہ اس طرح ملک کی بحریہ کو سہ رخی فورس میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ میرا خیال ہی کہ چین سے دوآبدوز خریدنے کا فیصلہ ملک کے قومی مفاد میں ہے اور اس سے سیاسی گو شوں میںکوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے گذشتہ شب پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی اور وضاحت کی کہ چین سے خریدے ہوئے دو آبدوزوں کے بعد بنگلہ دیش کا دفاعی نظام مزید مستحکم ہوا ہے۔ بنگلہ دیش نے ان آبدوزوں کا نام بی این نباجاترا اور بیاین اگرا جاترا رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT