Monday , October 23 2017
Home / عرب دنیا / چین سے پہلی سِلک روڈ ٹرین کی ایران آمد

چین سے پہلی سِلک روڈ ٹرین کی ایران آمد

تہران۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کو چین سے جوڑنے والی پہلی ٹرین آج تہران پہونچی جس میں چینی ساز و سامان لدا ہوا تھا۔ اس طرح اب ایرانین ریلوے کمپنی کے مطابق ایران اور چین کے درمیان قدیم سلک روڈ کا احیاء عمل میں آیا۔ ٹرین میں چینی ساز و سامان پر مشتمل 32 کنٹینرس والی ٹرین نے 9,500 کیلومیٹر طویل راستہ 14 دنوں میں مکمل کیا جس کے دوران ٹرین نے قازقستان اور ترکمنستان سے ہوتے ہوئے ایران تک اپنا سفر مکمل کیا۔ اس موقع پر تہران کے ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ ایک سادہ سی تقریب میں ایرانین ریلوے کمپنی کے سربراہ محسن پورسید آقائی نے کہا کہ ٹرین کا 14 دنوں میں چین سے ایران پہنچنا حیرت انگیز ہے اور خاص طور پر یہ اُن ممالک کیلئے اہمیت کا حامل موقع ہے جہاں سفر کے دوران ٹرین توقف کرتی ہے۔ ٹرین کا سفر بحری راستے سے 30 دن کم ہے۔ شنگھائی کی بندرگاہ سے ایرانی بندرگاہ بندر عباس تک پہنچنے میں بحری جہاز کو 44 دن لگ جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT