Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / چین میں آج باکسنگ مقابلے : 4 ہندوستانی باکرس کی شرکت

چین میں آج باکسنگ مقابلے : 4 ہندوستانی باکرس کی شرکت

نئی دہلی۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی چار رکنی پیشہ ور باکسنگ ٹیم کل چین کے علاقہ جنگھانگ میں منعقد شدنی ڈبلیو بی اے او شیانک انڈر کارڈ مقابلوں میں حصہ لے گی۔ فیدرویٹ میں مکیش کمار کا سامنا سابق ڈبلیو بی اے ایشیائی چمپین فلیپائن کے کرسچن ایبلا سے ہوگا۔ سوپر لائٹ ویٹ زمرہ میں راجیش کمار کا مقابلہ فلیپائن گیبرئیل رویا سے ہوگا۔ لائٹ ویٹ ڈیویژن کے تحت سندیپ سنگھ کا مقابلہ پہلی مرتبہ حصہ لینے والے زیلانگ نیٹی سے ہوگا۔ ویلٹر ویٹ میں پرمود کمار اپنے چینی حریف یان جائیی کا سامنا کریں گے۔
اشون ایک پختہ کار بولر : دھونی
ممبئی۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی لمیٹیڈ اوورس ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنے ایک اہم اسپنر روی چندرن اشون کے ساتھ قیاس پر مبنی اختلافات کی نفی کرنے کی ایک کوشش کے طور پر آج ان کی بھرپور ستائش کی اور کہا کہ اشون نے کئی موقعوں پر ٹیم کو (شکست سے) بچانے میں مدد کی ہے۔ دھونی نے ورلڈ ٹی۔20 کے آغاز سے ٹاملناڈو کے اس بولر کی بولنگ کے بارے میں مختلف شکوک و شبہات کو ختم کرنے کی کوشش کے طور پر کہا کہ ’’جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں۔ کئی موقعوں پر اشون نے ٹیم کو بچانے میں مدد کی ہے۔ خواہ وہ پہلے 6 اوور کے دوران بولنگ ہو کہ کوئی اور مرحلہ انہوں نے اکثر بہتر مظاہرہ کیا ہے‘‘۔ یہ ایک موضوع ہے۔ جیسے حکمت عملی کا انکشاف، اشون ایک پختہ کار بولر ہیں۔ وہ کسی بھی مرحلے پر بولنگ کرسکتے ہیں۔ میں جانتا ہوں جس لمحہ وہ (ممبئی انڈینس) چند وکٹوں سے محروم ہوگئے، ان کے میڈل اور لوور آرڈر پر دباؤ میں بھاری اضافہ ہوا تھا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT