Friday , October 20 2017
Home / دنیا / چین میں آن لائن شاپنگ کا صرف ایک دن ہندوستان کے نومہینوں پر بھاری

چین میں آن لائن شاپنگ کا صرف ایک دن ہندوستان کے نومہینوں پر بھاری

بیجنگ ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایسا کیوں؟ ہندوستان نے 2016ء کے دوران آن لائن شاپنگ میں 23.4 بلین امریکی ڈالرس خرچ کئے۔ ٹیک ان ایشیاء کی رپورٹ کے مطابق چین کے اعظم ترین شاپنگ ڈے جسے ’’سنگلس ڈے‘‘ سے تعبیر کیا گیا ہے اور جسکا کل ہی اختتام ہوا ہے اور اس شاپنگ ڈے میں جو رقم خرچ کی گئی ہے وہ ہے علی بابا کے مارکٹ مقامات پر صرف 24 گھنٹوں میں 17.7 بلین امریکی ڈالرس۔ جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہیکہ چین کا سنگلس ڈے ہندوستان کے نو مہینوں پر بھاری ہے۔ جاریہ سال کا سنگلز ڈے جو 11 نومبر کے آس پاس منایا جاتا ہے۔ وہ امریکہ کے بلیک فرائی ڈے اور سائبرمنڈے 2015ء کے مشترکہ اخراجات سے بھی زیادہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT