Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / چین میں استوائی طوفان ’پاکھر‘ کی تباہ کاریاں

چین میں استوائی طوفان ’پاکھر‘ کی تباہ کاریاں

MACAU, AUG 27 :- Debris from a piece of glass whcih fell from an apartment is seen as Tropical storm Pakhar hits Macau, China August 27, 2017. REUTERS-1R

بیجنگ۔27اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) چین سے جاریہ سال ٹکرانے والے 14ویں سمندری طوفان ’’پاکھر‘‘ نے آج شہر میں تباہی پھیلا دی اور صوبہ گوانگ ڈانگ میں معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ۔ سمندری طوفان کے ساتھ 33میٹر فی سیکنڈ کی رفتار ہوا بھی چل رہی تھی ۔ چند دن قبل اس علاقہ میں سمندری طوفان ’ہاٹو‘ نے کئی افراد کو ہلاک کردیا اور علاقہ میں تباہی پھیلائی تھی ۔ زیریں دریائے نیکونڈا چار دن سے سمندری طوفان ہاٹو کی وجہ سے خطرہ کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے ۔ جوہائی کے محکمہ موسمیات کے مرکز کے بموجب شہر میں موسلادھار بارش ہوگی اور تیز رفتار ہوائیں چلایں گی ۔ عارضی طور پر مقامی کمپنیوں ‘ سرکاری دفاتر ‘ اسکولس اور عوامی مقامات کو کل سے ہی بند کردیا گیا ہے ۔ چین کے قومی محکمہ موسمیات کے مرکز نے کہا کہ پاکھر شمال مغربی سمت پیشرفت کرے گا اور خود اختیار علاقہ گانگ ژی میں داخل ہوجائے گا ۔ اس صوبہ کے شہر پہلے ہی گذشتہ ہفتہ سمندری طوفان سے کافی مشکلات کا سامنا کرچکے ہیں ۔ آج ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ یہ اعلیٰ ترین سطح کا انتباہ ہے کہ آفات سماوی اس علاقہ پر نازل ہونے کا اندیشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آج سے کل دوپہر تک موسلادھار بارش کا اندیشہ ہے ۔ ہائنان کے مقامی عہدیداروں کے بموجب صوبہ میں داخلے اور اخراج معطل کردیئے گئے ہیں ۔ جملہ 24,124 ماہی گیر کشتیوں کو بندرگاہ واپس طلب کرلیا گیا ہے ۔ ہیڈکوارٹرس میں ارکان عملہ سیچوان اور یونان روانہ کردیئے ہیں تاکہ آفات سماوی سے نمٹ سکے ۔ موسلادھار بارش سے مکانات منہدم ہونے کے بعد 6 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ دو نعشیں ملبوں سے کل اور آج دستیاب ہوئی ہیں

TOPPOPULARRECENT