Friday , August 18 2017
Home / دنیا / چین میں ایک بار پھر فضائی آلودگی

چین میں ایک بار پھر فضائی آلودگی

بیجنگ۔16جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بیجنگ میں فضائی آلودگی کے خلاف ’’یلوالرٹ‘‘ جاری کیا گیا ہے کیوں کہ فضاء ایک بار پھر کہر آلود ہوجائیگی جس کا سلسلہ کل رات تک جاری رہے گا۔ میونسپل انوائرنمنٹل پروٹیکشن بیورو کے مطابق بیجنگ کی فضاء اتوار کے بعد انتہائی آلودہ ہوجائے گی جبکہ منگل کے روز تک فضائی آلودگی کے ختم ہونے کے امکانات ہیں۔ یاد رہے کہ بیجنگ میں کسی آفت سماوی سے عوام کو چوکنا رکھنے کے چار رخی الرٹ سسٹم ہے جس میں سرخ رنگ والا الرٹ سب سے زیادہ سنگین نوعیت کا ہوتا ہے جس کے بعد دوسرے نمبر پر نارنجی، تیسرے پر یلو (زرد) اور چوتھے نمبر پر بلیو( نیلا) الرٹ ہوتا ہے۔ یلوالرٹ دراصل فضائی آلودگی کی علامت ہے جس سے عوام کو چوکنا کیا جاتا ہے اور ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ یا تو اپنے مکانات سے باہر نہ نکلیں یا پھر اپنے چہرے پر نقاب لگاکر باہر نکلیں۔

TOPPOPULARRECENT