Friday , March 24 2017
Home / دنیا / چین میں برفانی طوفان، 542 مسافرین کو بچایا گیا

چین میں برفانی طوفان، 542 مسافرین کو بچایا گیا

بیجنگ ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے شمال مغربی ژنجیانگ ایغور خودمختار علاقہ میں برفانی طوفان سے پھنسے ہوئے 542 مسافرین کو ان کی گاڑیوں سے بحفاظت باہر نکالنے میں بچاؤ کاری مہم ہنوز کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔ میٹاس اور ٹیچانگو علاقوں میں واقع شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں جو برفانی طوفان کی وجہ سے آگے بڑھنے سے قاصر تھیں۔ برفباری کی وجہ سے زمین پر 60 سنٹی میٹر تا ایک میٹر دبیز برف کی چادر بچھ گئی تھی جبکہ حد بصارت بھی شدید طور پر متاثر ہوئی۔ مسافروں کو ان کی کار سے نکال کر محفوظ مقامات منتقل کرنے میں 13 گھنٹے لگ گئے۔ میٹاس ایک ایسا مقام ہے جو اپنی تیز ہواؤں اور برفانی طوفان کیلئے جانا جاتا ہے جس کی وجہ سے شاہراہوں پر ٹریفک بہاؤ متاثر ہوتا ہے اور لوگ اپنی اپنی گاڑیوں میں ہی پھنسے رہ جاتے ہیں۔ کبھی کبھی شاہراہوں کو بند بھی کردیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT