Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / چین میں برڈ فلو کا نیا معاملہ سینکڑوں پرندے تلف

چین میں برڈ فلو کا نیا معاملہ سینکڑوں پرندے تلف

بیجنگ، 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ہنان صوبے میں برڈ فلو کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے جس سے یہاں بطخوں کے ایک فارم میں 1054 پرندوں کو تلف کرنا پڑا ۔چین کے وزیر زراعت نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر کے بعد برڈ فلو کا یہ پانچواں معاملہ ہے ۔ وزارت نے اپنی ایک ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا کہ ہنان صوبے کے یوانجیانگ میں برڈ فلو کے معاملے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ مقامی انتظامیہ کو صورتحال پر کنٹرول کیلئے بطخ فارم میں مارے گئے پرندوں کے علاوہ 2067 پرندوں کو بھی تلف کرنا ہے۔

 

افغان طالبان کے ویڈیو میں
امریکی اور آسٹریلیائی یرغمال
کابل ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی اور ایک آسٹریلیائی طالبان کے یرغمالیوں کے ویڈیو میں نظر آئے انہیں پانچ ماہ قبل کابل سے اغوا کیا گیا تھا۔ بندوق بردار جو پولیس کی وردی میں تھے، ان دو پروفیسرس کو امریکی یونیورسٹی برائے افغانستان سے جو کابل کے قلب میں واقع ہے، 7 اگست کو اغوا کرکے لے گئے تھے۔ 13 منٹ 35 سیکنڈ کے اس ویڈیو فلم کی طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کل نمائش کی۔ اس سے پہلا قابل بھروسہ ثبوت ملتا ہیکہ دونوں ہنوز زندہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT