Monday , October 23 2017
Home / دنیا / چین میں دنیا کی تیزترین ٹرین

چین میں دنیا کی تیزترین ٹرین

بیجنگ ، 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی تیزترین ٹرین 380 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی اعظم ترین رفتار کے ساتھ چین میں آئندہ ماہ شروع کی جائے گی۔ سرکاری پیپلز ڈیلی آن لائن کی اطلاع کے بموجب یہ ٹرین آئندہ ماہ سے زینگزو۔ ژوزو ہائی اسپیڈ ٹریک پر چلائی جائے گی۔ اس ٹرین کے آغاز کے بعد زینگزو (وسطی چین کا صوبہ ہینن) اور ژوزو (مشرقی چین کا صوبہ جیانگسو) کے درمیان سفری وقت 2 گھنٹے 33 منٹ سے گھٹ کر تقریباً 80 منٹ ہوجائے گا۔ مستقبل میں نئے دور کی ٹرین کا زیادہ تر مسافرین کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT