Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / چین میں زلزلہ سے5 زخمی

چین میں زلزلہ سے5 زخمی

بیجنگ ،9  فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے یون آن صوبہ میں کل زلزلہ کے جھٹکوں کی وجہ سے پانچ لوگ زخمی ہوگئے ۔ژن ہوا خبررساں ایجنسی نے مقامی افسران کے حوالے سے آج بتایا ہے کہ شام سات بج کر 11 منٹ پر 4.9 شدت کا زلزلہ آیا ۔ چین زلزلہ نیٹ ورک مرکز نے بتایا ہے کہ زلزلہ کا مرکز 27.07 شمالی عرض البلد اور 103.36ڈگری مشرقی طول البلد پر زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ژن ہوا نے بتایا ہے کہ زلزلہ کی وجہ سے ہونے والے واقعات میں 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT