Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / چین میں زمین کھسکنے سے 64 افراد زندہ دفن

چین میں زمین کھسکنے سے 64 افراد زندہ دفن

بیجنگ۔16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین کے شمال مغربی صوبہ شالنکس میں زمین کھسکنے کے شدید واقعہ میں 64 افراد کے زندہ دفن ہونے کی اطلاع ہے۔ بچاؤ کاری میں مصروف عملہ نے ملبہ سے زندہ بچ جانے والے افراد کو نکالنے کی کوشش کی۔ گزشتہ چار دن سے ان کی تلاش جاری ہے۔ یہ لوگ ایک ملین کیوبک میٹرس کیچڑ میں دَب گئے ہیں۔ بچاؤ کاری میں مصروف عملہ نے تلاش کا کام انجام دیا لیکن انہیں مایوسی ہوئی ہے۔ اس ملبہ کی صفائی سے دوسرے زمین کھسکنے کے واقعہ کا بھی اندیشہ ہے۔ اس لئے تلاشی اور کھدائی کا کام روک دیا گیا ہے۔ 64 افراد کو جن میں 48 مرد اور 16 خواتین ہیں، لاپتہ قرار دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT