Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / چین میں زمین کھسکنے کے زبردست واقعات ‘7زخمی 34لاپتہ

چین میں زمین کھسکنے کے زبردست واقعات ‘7زخمی 34لاپتہ

بیجنگ۔8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 34کارکن لاپتہ ہیں جب کہ دیگر 7زخمی ہوگئے کیونکہ چین میں زبردست بارش کے بعد ایک تعمیراتی مقام جو چین کے جنوبی صوبہ فوجیانگ کا ہائیڈروپاؤر پراجکٹ کا مقام تھا تباہ ہوگیا ۔ دوپہر تک 34 افراد لاپتہ ‘ 7زخمی اور ایک لاکھ مکعب میٹر زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ۔ یہ 191.6 ملی میٹر بارش کا نتیجہ تھا ۔ مقامی سیاحتی انتظامیہ نے قدرتی مناظر سے بھرپور سیاحتی مراکز بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ پہاڑی کاؤنٹی میں حسین جھیلوں اور غاروں کا کثیر ذخیرہ ہے۔ صدر چین ژی جنگ پنگ نے ریاستی حکومت کو حکم دیا ہے کہ ملبہ میں دبے ہوئے لوگوں کو بچانے کی کوشش کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT