Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / چین میں زمین کھسکنے کے واقعات‘ تین افراد ہلاک‘ 8لاپتہ

چین میں زمین کھسکنے کے واقعات‘ تین افراد ہلاک‘ 8لاپتہ

بیجنگ۔23اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے جنوب مغربی صوبہ یونان میں زمین کھسکنے کے واقعات سے تین افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 8افراد لاپتہ ہیں ۔ زمین کھسکنے کے بعد ملبہ سے تین نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں جو اٹافننگ کاؤنٹی میں زمین کھسکنے سے ہلاک ہوگئے تھے ۔ 8 افراد ہنوز لاپتہ ہیں ۔ سرکاری کارکنوں نے کئی دیہاتوں میں گھرانوں کا دورہ کیا ہے ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ژن ہوا کی خبر کے بموجب عینی شاہدین نے چند افراد کو سڑک پار کرتے دیکھا تھاجب کہ وہاں کی زمین کھسک گئیں‘200سے زیادہ بچاؤ کارکن اور 4کھوجی کتے نعشوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT