Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / چین میں زہریلی جڑی کھانے سے 6 افراد ہلاک

چین میں زہریلی جڑی کھانے سے 6 افراد ہلاک

بیجنگ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صوبہ یونان میں غذا کھانے کے بعد جس کے اجزاء میں ایک زہریلی جڑی بھی شامل تھی، کم از کم 6 افراد ہلاک اور 21 دواخانہ میں شریک کردیئے گئے۔ جنی یوکے ایک مقامی شہری نے کہا کہ بنچوان کاؤنٹی میں گاہکوں کو خنزیر کے گوشت کا سالن سربراہ کیا گیا تھا جس میں ’’منکس ہوڈ‘‘ نامی جڑی بھی شامل تھی۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ژنہوا کی خبر کے بموجب اس واقعہ کے بعد کاؤنٹی کی حکومت نے دیہی عوام کو ایسی چیزیں نہ کھانے کی ہدایت دی ہے جن کو وہ شناخت نہیں کرسکتے۔ منکس ہوڈ جڑی بعض اوقات بے ہوش کرنے یا درد دور کرنے کیلئے بھی بطور دوا استعمال کی جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT