Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / چین میں سمندری طوفان ’’نیپارٹک‘‘ کی تباہی

چین میں سمندری طوفان ’’نیپارٹک‘‘ کی تباہی

بیجنگ۔10جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) چین میں سمندری طوفان نیپارٹک نے ایک ہزار سے زیادہ مکانوں کو نقصان پہنچاتے ہوئے اور چار لاکھ 28ہزار افراد کے تخلیہ پر حکومت کو مجبور کرتے ہوئے تباہی کا ایک سلسلہ اپنے پیچھے چھوڑا ہے ۔ کئی پروازوں اور ٹرین خدمات میں خلل اندازی ہوئی جب کہ پانچ مزید افراد کے اس طوفان کے بعد لاپتہ ہوجانے کی اطلاع ملی ہے ۔ چین کے صوبہ فوجیانگ کے شہر شیشی میں 100کلومیٹر فی گھنٹہ تیز رفتار آندھی کے ساتھ طوفان نیپار ٹک نے ہلہ بول دیاتھا ۔ 6شہروں کے 428800 افراد بشمول صوبائی دارالحکومت فوژائو کے افراد بے گھر ہوگئے ۔ مقامی سیلاب پر قابو پانے والے عہدیداروں کے بموجب ان افراد کو عارضی پناہ گاہو ں میں پناہ فراہم کی گئی ہے ۔ موسلادھار بارش کی بھی ہر علاقہ سے اطلاعات ملی ہیں ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ’’ژن ہوا ‘‘ نے کہا کہ زرعی اراضی ‘ دیہات اور شہری علاقے بھی زیرآب آگئے ہیں ۔ سڑـکیں کٹ گئی ہیں ‘ مزید پانچ افراد کا لاپتہ افراد کی فہرست میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ تاحال 164افراد ہلاک اور دیگر 31 لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ پانچ ایئرپورٹس بند کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے تقریباً 400پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں ۔ 341 تیز رفتار ٹرینیں اور تقریباً پانچ ہزار بسیں سمندری طوفان کے پیش نظر منسوخ کردی گئی ہیں ۔ 33ہزار سے زیادہ ماہی گیر کشتیوں نے بندرگاہ پر پناہ لے لی ہے ‘ جہاں فضائی سفر کرنے والے مسافر اور سمندری مسافر پناہ گزین ہیں ۔ بعض علاقوں میں برقی سربراہی منقطع ہوگئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT