Wednesday , July 26 2017
Home / دنیا / چین میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، شدید جانی و مالی نقصانات

چین میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، شدید جانی و مالی نقصانات

بیجنگ ۔ 7 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام) : موسلادھار بارش کی وجہ سے ہنان صوبہ میں سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات رونما ہوئے جس نے گذشتہ 60 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ اب تک آفات سماوی نے کبھی بھی اتنی بدترین صورت اختیار نہیں کی تھی جس میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ 22 جون سے ننگژیانگ کاؤنٹی میں اب تک 44 افراد ہلاک اور کئی لوگوں کو لاپتہ بتایا گیا ہے جب کہ دوسری طرف کاونٹی کی جملہ آبادی کا 56 فیصد ایسے افراد ہیں جن کی املاک تباہ ہوچکی ہیں ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا کے مطابق یہ تعداد 8.15 لاکھ ہوگئی ہے جو راتوں رات اپنا سب کچھ گنوا بیٹھے ۔ گواناگسی ژوانگ کے خود مختار خطہ جو چین کے جنوب میں واقع ہے ، سیلاب سے 20 ہلاکتوں کی خبر ہے جب کہ 14 افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں ۔ 20,000 مکانات ایسے ہیں جو یا تو مکمل طور پر تباہ ہوگئے یا انہیں جزوی نقصان پہنچا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT