Friday , September 22 2017
Home / دنیا / چین میں شدید بارش زرد الرٹ جاری

چین میں شدید بارش زرد الرٹ جاری

بیجنگ ۔ 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) چین کے دارالخلافہ میں بارش کی وجہ سے اب حکام نے ’’زرد الرٹ‘‘ جاری کردیا ہے تاکہ عوام سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات سے محفوظ رہیں۔ بیجنگ میٹریالوجیکل اسٹیشن نے کل شام 4:40 بجے شدید بارش اور طوفان کی پیش قیاسی کرتے ہوئے ’’زرد الرٹ‘‘ جاری کیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ چین میں موسم کی خرابی کی شدت کو چار زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں نارنجی، زرد اور نیلے رنگ کے علاوہ سرخ رنگ کو سب سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ اگر زرد سرخ ہو تو پھر عوام کو بیحد محتاط رہنا پڑتا ہے ۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہیکہ وہ دریا میں نہ جائیں اور سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں بھی نہ جائیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT