Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / چین میں شدید بارش سے 14 افراد ہلاک

چین میں شدید بارش سے 14 افراد ہلاک

بیجنگ ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے شمالی ہیبائی صوبہ میں مسلسل بارش نے جو تباہیاں مچائی ہیں اس میں اب تک 14 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 72 افراد کا لاپتہ قرار دیا گیا ہے۔ حالات کے ابتر ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ متاثرہ صوبہ سے اب تک 1.23 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ نیوز بیوریو کی اطلاع کے بموجب بارش کی وجہ سے آئے سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات سے 7100 مکانات تباہ ہوچکے ہیں جبکہ ہیبائی صوبہ کے 11 شہروں میں آباد 1.99 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 1.23 لاکھ افراد کو شدید بارش کی وجہ سے محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا جو 1.48 ہیکٹرس پر محیط تھی جبکہ ٹریفک، برقی اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT