Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / چین میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کا اجلاس

چین میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کا اجلاس

مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ کی زیرقیادت ہندوستانی وفد کی شرکت
بیجنگ 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) مملکتی وزیر خارجہ جنرل وی کے سنگھ آئندہ ہفتہ چین میں منعقد شدنی شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے جس میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی شرکت متوقع ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت جنرل وی کے سنگھ کریں گے جوکہ چینی وزیراعظم لی کیکانگ کی زیرصدارت 14-15 ڈسمبر کو زینگ ژہو شہر میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں سنگھ اور شریف کے علاوہ کرزاقستان کے وزیراعظم کریم ماسمیو، کرقس وزیراعظم تیمر ساریو، روسی وزیراعظم ڈیمتری میدوایو، کوبیر امسول زادہ اور اول وزیراعظم ازبکستان رستم عظیمو شرکت کریں گے۔ قبل ازیں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کا اجلاس روشی شہر اوفا میں جاریہ سال جولائی میں منعقد ہوا تھا اور لیڈروں نے سال 2025 ء تک ترقی کے لائحہ عمل کو منظور کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT