Monday , October 23 2017
Home / Top Stories / چین میں شیر نے خاتون کو ہلاک کردیا

چین میں شیر نے خاتون کو ہلاک کردیا

بیجنگ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بیجنگ کے وائلڈ لائف پارک میں شیر نے ایک خاتون کو ہلاک اور دوسری کو زخمی کر دیا جب وہ اپنی گاڑی سے اتریں۔پارک کے سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک خاتون گاڑی سے اتر کر کھڑی ہوئی اور شیرنے فوراً ہی ان پر حملہ کیا اور گھسیٹ کر ساتھ لے گیا۔ دوسری خاتون پہلی خاتون کو بچانے کے لیے گاڑی سے نکلی اور ایک شیر نے ان پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی۔ چند میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی میں دونوں خواتین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے باعث ایک خاتون گاڑی سے باہر نکل آئی۔ ان خواتین کے ساتھ ایک مرد بھی تھا جس نے ان کو بچانے کی کوشش کی۔ یاد رہے کہ بیجنگ وائلڈ لائف پارک میں لوگوں اپنی گاڑی لے جانے کی اجازت ہے لیکن ان کو تنبیہہ کی جاتی ہے کہ وہ گاڑی سے نہ اتریں۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پارک رینجرز چند ہی سیکنڈس میں اس جگہ پہنچ گئے لیکن وہ خاتون کو بچانے میں ناکام رہے۔

TOPPOPULARRECENT