Friday , August 18 2017
Home / دنیا / چین میں طوفان نفرتک ، دو لاکھ افراد کا تخلیہ

چین میں طوفان نفرتک ، دو لاکھ افراد کا تخلیہ

بیجنگ ۔ 9جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے مشرقی ساحلی علاقہ میں طوفان نفرتک نے کافی تباہی مچائی اور دو لاکھ سے زائد افراد کا محفوظ مقام پر تخلیہ کیا گیا ہے ۔ جاریہ موسم کا یہ پہلا طوفان ہے جس نے صوبہ فیوجی کے شیشی شہر میں تباہی مچائی اور یہاں موسلا دھار بارش کے ساتھ تقریباً 100 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنی شروع ہوگئی ۔ عہدیداروں نے نشیبی علاقوں سے 2.30 لاکھ افراد کا تخلیہ کرادیا اور 33,000 کشتیوں کو ساحل پر واپس آجانے کی ہدایت دی۔ جاریہ ہفتہ کے دوران تقریباً 100 ٹرینس منسوخ کردی گئیں اور روڈ پر ٹریفک آمد و رفت بھی بری طرح متاثر ہوئی ۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق چین کی اسٹیٹ اوشینک ایڈمنسٹریشین نے جاریہ سال پہلی مرتبہ چوکسی کا اعلان کیا اور عوام کو ساحل پر جانے کیخلاف خبردار کیا ۔ اندازہ کیا گیا ہے کہ سمندر کی لہریں 9 میٹر بلند ہورہی ہیں اور بارش کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہے گا ۔ اب تک چین میں بارش کے سبب 160 افراد ہلاک اور 28 لاپتہ ہوچکے ہیں۔ صوبہ ہوبی سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 69 ا فراد ہلاک ہوئے اور 16 لاپتہ ہیں۔ طوفان نفرتک پہلے مشرقی تائیوان سے شروع ہوا اور اُس وقت 190 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT