Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / چین میں غذائی سمیّت سے 300 بچے بیمار

چین میں غذائی سمیّت سے 300 بچے بیمار

بیجنگ۔19اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے ھیبئی صوبہ کے جھینگڈنگ علاقے میں ایک پرائمری اسکول میں زہریلا کھانا کھانے سے 300 بچے بیمار ہو گئے ہیں۔مقامی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ھونگوین اسکول کے 27 کلاسوں کے بچے زہر آلود کھا نا کھانے سے بیمار پڑ گئے ہیں جنہیں کل دیر رات کو علاج کرایا گیا۔ان بچوں میں سے 74 بچوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے دواخانہ میں داخل کرایا گیا ہے ۔انتظامیہ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
بوکو حرام کے ساتھ جھڑپ
13 نائجریائی فوجی زخمی
ابوجہ۔ 19اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) نائیجریا کے بورنو صوبہ میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام اور نائجریائی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں 13نائجریائی جوان زخمی ہو گئے ہیں اور بہت سے دوسرے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ فوج کے ترجمان ثانی عثمان نے آج بتایا کہ یہ جھڑپ نائیجر سے ملحق بورنو صوبے میں واقع گاشیگر شہر کے قریب ہوئی ہے ۔فوجیوں نے علاقے کو انتہا پسندی سے بچانے کی اچھی کوشش کی ہے لیکن اس جھڑپ میں 13فوجی زخمی ہو گئے ۔تاہم انہوں نے لاپتہ ہونے والے فوجیوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا۔

TOPPOPULARRECENT