Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / چین میں فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال، اسکولس بند

چین میں فضائی آلودگی کی سنگین صورتحال، اسکولس بند

بیجنگ ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بیجنگ میں اس وقت فضائی آلودگی میں کمی کیلئے انتہائی مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ دوسری طرف شہر کو دھند کی دبیز چادر نے بھی ڈھانپ رکھا ہے۔ ایسے میں شہر میں موجود کاروں کی جملہ تعداد کا نصف حصہ آج سڑکوں سے غائب رہا کیونکہ حکام نے یہ ہدایت جاری کی ہیکہ شہر میں فضائی آلودگی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ کھلی فضاؤں میں سانس لینا بھی مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔ تمام تعمیراتی مقامات پر کام روک دیا گیا اور اسکولس کو تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ بیجنگ میں اپنی نوعیت کا دنیا میں یہ پہلا واقعہ ہے جہاں ماحولیات کو انتہائی غیرصتحمند اور مضر قرار دیا گیا۔ فضائی آلودگی کا پیمانہ کل 256 سے بڑھ کر آج 365 ہوگیا جو یقیناً ہر شہری کیلئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ دوسری طرف پیرس میں جہاں موسمی تغیر پر کانفرنس جاری ہے وہیں بیجنگ پر آلودگی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ بیجنگ میونسپل انوائرنمنٹل مانیٹرنگ سنٹر کے مطابق شہر جمعرات تک دبیز دھند کی چادر کی لپیٹ میں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT