Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / چین میں مملکت مخالف جرائم میں دگنا اضافہ

چین میں مملکت مخالف جرائم میں دگنا اضافہ

بیجنگ ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین میں مسلمان اکثریت والے خطے سنکیانگ اور ملکی سطح پر سیول سوسائٹی کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں مملکت کے خلاف جرائم کی شرح میں پچھلے سال دو گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چینی عدالتوں نے 2015ء کے دوران 1419 افراد کو ’پرتشدد دہشت گردی‘ اور ’قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے‘ سے متعلق جرائم میں سزا سنائی۔ سپریم پیپلز کورٹ کے سربراہ ژو کیانگ نے یہ انکشاف ایک رپورٹ میں کیا ہے جسے بیجنگ میں جاری کمیونسٹ حکومت کی نیشنل پیپلز کانگریس یا چینی پارلیمان کے سالانہ اجلاس میں 13 مارچ کو پیش کیا گیا۔ 2014ء میں اسی طرز کے جرائم میں سزا پانے والوں کی کْل تعداد 712 تھی۔

TOPPOPULARRECENT