Thursday , August 17 2017
Home / Top Stories / چین میں موسلادھار بار ش سے 250ہلاک یالاپتہ

چین میں موسلادھار بار ش سے 250ہلاک یالاپتہ

کئی زخمی ‘ لاکھوں افراد بے گھر ‘ محفوظ مقامات پر منتقلی ‘ راحت رسانی کارروائی جاری

بیجنگ ۔24جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چین میں زبردست بارش اور سیلاب کی وجہ سے 250سے زیادہ افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ جب کہ تقریباً ڈھائی لاکھ افراد چین کے وسطی صوبہ ہوبی میںسیلاب کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں ۔ سیلاب کی وجہ سے تاحال 114 ہلاکتوں کی توثیق ہوچکی ہے ۔ جب کہ 111 افراد لاپتہ ہیں ۔گذشتہ دو دن سے زبردست بارش کی وجہ سے یہ ہلاکتیں اور لاپتہ ہونے کے واقعات پیش آئے جب کہ دیگر 18 افراد شہر انیانگ سے لاپتہ ہوگئے ۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ۔ ہلاکتوں کی تعداد 132سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ جب کہ 120سے زیادہ لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ گذشتہ ہفتہ صوبہ ہینان میں زبردست بارش کی وجہ سے سیلاب آگیا تھا ۔ ٹریفک ‘ برقی توانائی اور مواصلات معطل ہوگئے تھے ۔

بدترین متاثرہ افراد میں 192700 افراد بھی شامل ہیں جن کا متاثرہ علاقوں سے تخلیہ کروا دیا گیا ۔ 54600 ہیکٹر اراضی پر کھڑی فصلیں زیرآب آگئیں ۔ مقامی حکومت نے 36 کروڑ یوان ( 3کروڑ 60لاکھ امریکی ڈالر ) کی رقم متاثرہ افراد کو راحت رسانی کیلئے مختص کردی ہے ۔ راحت رسانی کی رسد میں پانی کی بوتلیں ‘ غذائی اجناس ‘ خیمے اور بلانکٹس طیاروں سے 8دیہاتوں میں گرائے گئے جو سڑکیں زیرآب آنے کی وجہ سے باقی ملک سے کٹ کر رہ گئے ہیں ۔ تین لاکھ سے زیادہ افراد بچاؤ کارروائی میں مصروف ہیں ۔ 6لاکھ 80ہزار افراد متاثر ہوگئے ہیں ۔ 10 صنعتی شہر مسلسل زبردست بارش کی وجہ سے جو 18تا 20جولائی ہوتی رہی زیر آب آگئے ہیں ۔ تمام سرکاری ادارے اس علاقہ میں بند کردیئے گئے ہیں ۔ 500سے زیادہ فوجی اور ایک ہزار عوام 62 اسپیڈ بوٹس کے ساتھ متاثرہ علاقہ میں پہنچ گئے ہیں ۔ 10ہزار افرادکو جو دریاؤں کے کنارے مقیم تھے محفوظ مقامات کو منتقل کردیا گیا ہے ۔ مقامی عہدیداروں نے تقریباً تین لاکھ 10ہزار افراد کا تخلیہ کروایا ہے ۔ سیلاب اور بارش کی وجہ سے زمین کھسکنے اور 50ہزار 900 مکانوں کے متاثر ہونے اور ایک لاکھ 55ہزار مکانوں کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ مالی نقصان کا تخمینہ 16ارب یووان لگایا گیا ہے ۔ بدترین متاثرہ دیہات ڈاک سیان ہے جو شہر ژنگ تائی میں واقع ہے ۔ چہارشنبہ کے دن سیلاب سے 8دیہاتی افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا ۔ ژنگ تائی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ہلاکتیں پیش آئی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT