Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / چین میں چاقو زنی سے ایک نرس ہلاک دیگر 4زخمی

چین میں چاقو زنی سے ایک نرس ہلاک دیگر 4زخمی

بیجنگ ۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) چاقو لہراتے ہوئے ایک شخص نے چاقو زنی کے ذریعہ ایک نرس کو ہلاک اور دیگر چار کو زخمی کردیا ۔ جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈانگ کے ہسپتال میں یہ واردات ہوئی ۔ چاقو زنی کا واقعہ یورالوجی ہاسپٹل میں پیش آیا ۔ ایک 26سالہ مشتبہ شخص نے جس کا نام لائی تھا ‘ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا ۔ ملزم کا مقصد ہنوز نامعلوم ہے اور پولیس تحقیقات جاری ہے ۔ سرکاری خبر رساں ادارہ ژن ہوا کے بموجب چاقوزنی ‘ طبی عملہ ‘ مریضوں اور اُن کے رشتہ داروں پر کی گئی تھی ۔

موسلادھاربارش سے زمین کھسکنے کے واقعات
چینی پہاڑی علاقہ میں موسلادھارمسلسل بارش کی وجہ سے جنوبی چین کے صوبہ ہونان میں کئی مکانوں کو نقصان پہنچا اور ٹرین خدمات متاثر ہوئیں  ۔مغربی ہونان میں زمین کھسکنے کے واقعات سے ہونے والے نقصانات کا ہنوز تخمینہ جاری ہے ۔سرکاری خبر رساں ادارہ ’’ژن ہوا ‘‘ کے بموجب تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ زمین کھسکنے کے واقعات سے ایک ٹرین کی پٹری بھی تباہ ہوگئی جو شہر جیاوژو کو لیوگاؤ سے مربوط کرتی تھی ۔اس کے علاوہ صوبائی ریلوے کی ایک ریلوے لائن بھی تباہ ہوگئی ۔ پہاڑی علاقہ میں موسلادھار بارش کے نتیجہ میں میدانی علاقوں میں بھی زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT