Friday , August 18 2017
Home / دنیا / چین میں کرین ٹکرانے سے عمارت منہدم،19 افراد ہلاک

چین میں کرین ٹکرانے سے عمارت منہدم،19 افراد ہلاک

بیجنگ ۔ 13 ۔ اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک تعمیراتی مقام پر عارضی طو رپر تعمیر کی گئی ایک عمارت کے منہدم ہوجانے سے 19 افراد ہلاک ہوگئے ۔ چین کے گوانگ ڈانگ صوبہ میں مذکورہ عارضی ڈھانچہ سے ایک دیوہیکل کرین ٹکراگئی تھی ۔ عمارت کا ملبہ بکھر کر 200 مربع میٹر تک پھیل گیا جس کے بعد مقام واردات سے دو افراد لاپتہ بتائے گئے ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ملبہ میں دبے ہوں گے ۔ تعمیراتی مزدور اس عارضی ڈھانچہ کو رات میں سونے کیلئے استعمال کرتے تھے ۔ اب تک 14 افراد کو بچایا گیا ہے اور انہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے ۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ تیز ہواؤں کے جھکڑ کی وجہ سے کرین عارضی ڈھانچہ پر گر گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT