Friday , September 22 2017
Home / دنیا / چین میں 88 فیصد اسکولس انٹرنیٹ سے مربوط

چین میں 88 فیصد اسکولس انٹرنیٹ سے مربوط

بیجنگ 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے 88 فیصد تحتانوی اور ثانوی اسکولس انٹرنیٹ سے مربوط ہیں۔ چین کی وزارت تعلیم نے یہ بات بتائی ۔ سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا نے اطلاع دی ہے کہ تحتانوی اور ثانوی مدارس میں ہر 100 طلبا میں 12 کمپیوٹرس ہیں۔ آن لائین کمپیوٹر کی تربیت حاصل کرنے والے اسکولی طلبا کی تعداد 63 ملین بتائی گئی ہے ۔

 

افغانستان میں طالبان حملہ
رومانیہ کا سپاہی ہلاک
کابل 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افغانستان میں ناٹو کے ایک فوجی قافلہ پر طالبان کے خود کش حملے میں رومانیہ کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا ہے ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ حملہ آور نے دھماکو مادوں سے لدی ایک گاڑی کو ایک بیرونی پٹرولنگ پارٹی میں گھسا دیا ۔ یہ کارروائی قندھار صوبہ کے دمن ضلع میں کی گئی ۔ ناٹو کے ایک معاون عہدیدار نے کہا کہ اس کارروائی میں رومانیہ کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT