Wednesday , April 26 2017
Home / دنیا / چین نے پاکستان کو تیسرا بحری پٹرولنگ جہاز حوالے کردیا

چین نے پاکستان کو تیسرا بحری پٹرولنگ جہاز حوالے کردیا

بیجنگ 15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے پاکستان کو ایک 600 ٹن وزنی پٹرول آبی جہاز سپرد کردیا ہے جو اپنی نوعیت کا تیسرا جہاز ہے ۔ پاکستان کیلئے یہ جہاز اہمیت کا حامل ہے جسے وہ اپنے بحری حدود کی نگرانی کیلئے استعمال کریگا ۔ پاکستان کی بحری سیفٹی اتھاریٹی کو یہ آبی جہاز گوانگزہو میں حوالے کیا گیا ۔ اب تک پاکستان کو چین ایسے دو جہاز فراہم کرچکا ہے ۔ پہلے دو جہاز ماضی میں اپنی مہارتوں وغیرہ کا مظاہرہ کرچکے ہیں اور ان کی افادیت ثابت ہوچکی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT