Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / چین چھین لینے اور رہزنی کے واقعات برقرار چہل قدمی کرنے والی دلیر خاتون نے رہزن کو دبوچ لیا

چین چھین لینے اور رہزنی کے واقعات برقرار چہل قدمی کرنے والی دلیر خاتون نے رہزن کو دبوچ لیا

حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں رہزنوں کی جانب سے خواتین کو نشانہ بنانے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ آج ایک تازہ ترین واقعہ میں نوجوان رہزن نے بنجارہ ہلز کے بی آر پارک میں چہل قدمی کرنے والی خاتون پر اچانک حملہ کرتے ہوئے طلائی چین اور موبائیل فون چھین لیا لیکن خاتون نے بروقت دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح کے بی آر پارک کو چہل قدمی کیلئے پہونچنے والی نوینا پر کے سنتوش نامی رہزن نے اچانک حملہ کردیا لیکن خاتون نے اُسے ناکام بناتے ہوئے مقامی عوام کے حوالہ کردیا۔ سنتوش کی پٹائی کے بعد عوام نے اُسے بنجارہ ہلز پولیس کے حوالہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حراست میں لیا گیا سنتوش عادی رہزن ہے اور وہ جاریہ سال 31 جولائی کو رہزنی کے ایک کیس میں ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ اس نے خواتین کو نشانہ بنانے کی غرض سے کے بی آر پارک پہونچا تھا۔ پولیس نے سنتوش کی تفتیش کے دوران یہ پتہ لگایا ہے کہ وہ سابق میں رہزنی اور سرقے کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔

TOPPOPULARRECENT