Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / چین کادفاعی اخراجات میں اضافہ

چین کادفاعی اخراجات میں اضافہ

بیجنگ ۔4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج دفاعی مصارف میں جاریہ سال تقریباً 7 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے ۔ چینی اقتصادیات میں سست روی کے باوجود بیجنگ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ یہ اضافہ چین کی مجموعی سالانہ شرحِ پیداوار کی 1.3 کے مساوی ہو گی۔ اضافے کی منظوری چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے دیدی ہے۔ قبل ازیں چین نے دفاعی بجٹ کا حجم 138.6بلین ڈالر بتایا تھا۔ دوسری جانب اضافے کی وجہ بحیرہ جنوبی چین میں پائی جانے والی کشیدگی بھی خیال کی گئی ہے۔یہ امر اہم ہے کہ رواں ہفتے پیر کے روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سالانہ بجٹ میں دس فیصد کے اضافے کا اشارہ دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT