Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / چین کا ایران کو 10 ملین ڈالرس کا کریڈٹ

چین کا ایران کو 10 ملین ڈالرس کا کریڈٹ

تہران 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کی ایک سرکاری سرمایہ کاری فرم نے ایرانی بینکوں کیلئے 10 بلین ڈالرس کی کریڈٹ فراہم کی ہے ۔ ایران کے سنٹرل بینک کے صدر نے یہ بات بتائی ۔ اس معاہدہ پر بیجنگ میں چین کی سرمایہ کار کمپنی اور ایرانی بینکوں کے ایک وفد کے مابین دستخط کئے گئے ۔ اس وفد کی قیادت سنٹرل بینک کے صدر ولی اللہ سیف نے کی تھی ۔ ایرانی روزنامہ نے کہا کہ ان فنڈز کے ذریعہ پانی ‘ توانائی اور ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس کی تکمیل کی جائیگی ۔ چین کے تجارتی مقاصد کیلئے ایران کافی اہمیت کا حامل ہے اور اسی لئے چین ایران کی مدد کر رہا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT