Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / چین کا فٹبال ٹیم میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنیکا اعلان

چین کا فٹبال ٹیم میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنیکا اعلان

سنتیاگو ، 23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چین کی فٹبال ٹیم کے کوچ جوآن پزی نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیر ملکی کلبوں سے کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں شامل کر سکتے ہیں۔ جوآن پزی نے کہا ہے کہ اگر غیر ملکی کلبوں سے کھلاڑی دستیاب ہوں اور ہماری ٹیم میں شامل ہو کر ہماری نمائندگی کر سکیں تو ہم انہیں اپنی ٹیم میں شامل کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ ہمارے معیار پر پورے اترتے ہوں۔ اپنے غیر ملکی دورے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک اچھی چینی نیشنل ٹیم بنانا چاہتے ہیں جس میں ہم کامیاب ہو جائیں گے۔
بامعس اکھاڑے میں پہلوانوں کو تہنیت
حیدرآباد، 23 فبروری (راست) بامعس اکھاڑے میں دونوں شہروں کے پہلوانوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ استاد بامعس اکھاڑہ عبداللہ بن محمد بامعس نے کہا کہ اکھاڑے کے قیام کے 18 ویں سال اور یوم جمہوریہ کے سلسلے میں بارکس گراؤنڈ پر منعقدہ ریسلنگ چمپئن شپ مقابلوں کے 17 ویں سال اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے پہلوانوں کو تہنیت کی پیشکشی کا اہتمام کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ بامعس اکھاڑہ ایسا واحد اکھاڑہ ہے جہاں سے نامور بھارت کمار، آندھرا کیسری، تلنگانہ کیسری و رستم حیدرآباد پہلوانوں کی تربیت ہوئی ہے جن میں خالد بن محمد بامعس پہلوان، حبیب عبداللہ الجیلانی پہلوان شامل ہیں۔ تہنیتی تقریب میں کمار کیسری میں اول، دوم و سوم آنے والے پہلوانوں بالترتیب سلطان پہلوان، عبدالرحیم پہلوان، ابوبکر بن عبداللہ بامعس پہلوان، بال کیسری کے اسامہ پہلوان جبکہ حیدرآباد کیسری کے حبیب خان و دیگر کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر سعود بن سعید باعوم پہلوان، واجد پہلوان، نعیم چودھری کے علاوہ دونوں شہروں کے اکھاڑوں کے استاد، خلفاء اور پہلوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT