Friday , August 18 2017
Home / دنیا / چین کو دو بچوں کی پیدائش پالیسی پر بہتر پذیرائی کی اُمید

چین کو دو بچوں کی پیدائش پالیسی پر بہتر پذیرائی کی اُمید

بیجنگ ۔ 9 ۔ نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کو پوری توقع ہے کہ ملک میں فی خاندان دو بچوں کی جو نئی پالیسی وضع کی گئی ہے اس کی عوام کی جانب سے بہتر طور پر پذیرائی کی جائے گی کیونکہ جب یہ اعلان کیا گیا تھا تو اس وقت صرف 1.45 ملین والدین کے منجملہ صرف 13 فیصد والدین نے دوسرا بچہ پیدا کرنے کیلئے درخواست کا ادخال کیا تھا ۔ گزشتہ ماہ تک صرف بیجنگ میں 55,850 منظور شدہ جوڑوں نے ہی دوسرا بچہ پیدا کرنے کی درخواست داخل کی تھی ۔ مئی کے اواخر تک 1.45 ملین جوڑوں نے جن کا تعلق پورے ملک کے تقریباً ہر شہر سے تھا ، دوسرا بچہ پیدا کرنے کی درخواستیں داخل کی تھیں اور اس طرح تمام منظور شدہ جوڑوں کی جانب سے دوسرا بچہ پیدا کرنے کی درخواستوں کا تناسب صرف 13 فیصد رہا ۔ نیشنل ہیلتھ اینڈ فیملی پلاننگ کمیشن کے مطابق ہر ماہ دوسرا بچہ پیدا کرنے کیلئے درخواست دینے والوں کی تعداد 80,000 تا 90,000 کے درمیان رہی ۔

TOPPOPULARRECENT