Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / چین کیمیکل فیکٹری میں حادثہ، امونیا گیس کا اخراج

چین کیمیکل فیکٹری میں حادثہ، امونیا گیس کا اخراج

بیجنگ۔ 19 سپٹمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کی ایک اور کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے حادثے میں 41 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ صوبہ ہینان میں یہ حادثہ رونما ہوا اور امونیا گیس کے اخراج سے متاثر ہونے والے افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ تمام افراد ایک قریبی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ ایک ماہ پہلے ہی چینی شہر تیانجن میں ایک کیمیکل گودام میں آگ سے 165 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ چین میں نامناسب حفاظتی انتظامات کی وجہ سے صنعتی پیمانے پر حادثات معمول کی بات ہیں۔ آج کے واقعہ کے بعدمجموعی طورپر 154 افراد کو ہاسپٹل روانہ کیا گیا ہے جن میں 41 کو شریک کرلیا گیا اور پانچ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT