Friday , June 23 2017
Home / دنیا / چین کی اولین ٹامل تہذیبی اسوسی ایشن کی سال نو تقریب

چین کی اولین ٹامل تہذیبی اسوسی ایشن کی سال نو تقریب

بیجنگ۔9اپریل ( سیاست ڈاٹ کام)  چین میں اولین ٹامل ثقافتی اسوسی ایشن کے 100سے زیادہ ارکان ہیں ‘ اس اسوسی ایشن کے زیراہتمام بیجنگ میں ٹامل سال نو تقریب منائی گئی ۔ شہر میں برسرکار ماہرین فن کے علاوہ مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ نے اس تقریب میں شرکت کی ۔ ریڈیو چین انٹرنیشنل کے ٹامل شعبہ کے ارکان عملہ نے بھی اس میں شرکت کی ۔ بیجنگ ٹامل سنگمم 70ٹامل ماہرین فن نے جو بیجنگ میں ملازمت کررہے ہیں 2013ء میں قائم کی تھی ‘ اسی کے زیراہتمام ٹامل نیا سال تقریب منائی گئی ہے

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT