Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / چین کی شرح سود میں مزید کمی، یورپی بازار حصص میں تیزی

چین کی شرح سود میں مزید کمی، یورپی بازار حصص میں تیزی

بیجنگ ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین کے مرکزی بینک بازارِ حصص میں دو دن کی شدید مندی کے بعد شرحِ سود میں کمی کے نتیجے میں یورپی بازارِ حصص میں مزید تیزی آئی ہے۔ پیپلز بینک آف چائنا نے گذشتہ نومبر سے شرح سود میں پانچویں بار کمی کی ہے اور حالیہ کمی کا اطلاق چہارشنبہ سے ہو گا۔ بینک نے بیان میں شرحِ سود میں کمی کے فیصلے کے بارے میں کہا ہے کہ یہ اقدام حقیقی معیشت کی مستحکم اور صحت مند ترقی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ چینی بازار حصص میں مندی کا رجحان دوسرے روز بھی بدستور قائم ہے جبکہ ایشیا کے دوسرے بازاروں میں گذشتہ روز عالمی بازار حصص میں آنے والی مندی کے بعد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ چین کی جانب سے شرح سود میں کمی کے اعلان کے بعد لندن کے بازارِ حصص میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چین کے بازارِ حصص شنگھائی کمپوزٹ میں منگل کو مزید 3.2 فی صد کی کمی واقع ہوئی جبکہ پیر کو یہ بازار ڈرامائی طور پر ساڑھے آٹھ فی صد گر گیا تھا۔ گذشتہ روز پیر کو یورپ اور امریکہ کے سٹاکس میں بھی شدید مندی دیکھی گئی۔

TOPPOPULARRECENT