Monday , September 25 2017
Home / دنیا / چین کی کان منہدم، 25 کارکن پھنس گئے

چین کی کان منہدم، 25 کارکن پھنس گئے

بیجنگ /25 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے مشرقی صوبہ شانڈونگ میں جپسم کی ایک کان منہدم ہو جانے سے 25 کارکن اس میں پھنس گئے، حالانکہ صنعتی علاقہ باؤتائی میں 29 افراد کام کرتے ہیں، لیکن جب کان منہدم ہوئی تو اس شفٹ میں صرف 25 کانکن کام کر رہے تھے۔ 4 افراد بچ کر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ بچاؤ کارکنوں نے 6 افراد کو باہر نکال لیا، تاہم ہنوز باقی افراد لاپتہ ہیں۔ بچاؤ کاری میں اس لئے مشکلات پیش آرہی ہیں، کیونکہ ایک زیر زمین سرنگ بند ہو گئی ہے۔ ریاستی انتظامیہ نے ایک امدادی ٹیم روانہ کی ہے۔
بل کلنٹن کے مقام پیدائش پر آتشزنی کا شبہ
واشنگٹن /25 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آتشزنی کا شبہ اس وقت ہوا، جب کہ سابق صدر امریکہ بل کلنٹن کے مقام پیدائش پر آج علی الصبح آگ بھڑک اٹھی، جس سے اس تاریخی مقام کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے سربراہ برائے ہوپ (ارکنساس) نے کہا کہ یہ بالکل منطقی ہے کہ یہ آگ دانستہ طورپر لگائی گئی تھی۔ آگ بھڑکنے سے پہلے اس مقام پر ایک موٹر راں دیکھا گیا تھا۔ پولیس اور آتش فرو عملہ چند منٹوں میں یہاں پہنچ گیا، لیکن اس وقت کافی نقصان ہو چکا تھا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT