Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / چین کی کان میں دھماکہ، 33 مزدور پھنس گئے

چین کی کان میں دھماکہ، 33 مزدور پھنس گئے

بیجنگ ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوب مغربی علاقہ میں چوگنگ بلدی حدود میں واقع کوئلہ کی ایک کان میں ہوئے دھماکے کے بعد 33 کانکن کان کے اندر ہی پھنس گئے۔ مقامی حکام کے مطابق جن شنگو نامی کوئلہ کی کان میں گیس دھماکہ اس وقت ہوا جب کان میں 35 ورکرس کام کررہے تھے۔ ژینہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب تک صرف دو ورکرس کو بحفاظت نکالا گیا ہے جبکہ بچاؤکاری عملہ پھنسے ہوئے مزید افراد کی تلاش کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT