Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / چین کی ’’کرنسی جنگ‘‘ ہندوستان متاثر

چین کی ’’کرنسی جنگ‘‘ ہندوستان متاثر

نئی دہلی ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین نے اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کردی ہے جس کا راست اثر ہندوستانی معیشت پر مرتب ہورہا ہے۔ ہندوستان سے انجینئرنگ اور ٹیکسٹائیل برآمدات بہت زیادہ متاثر ہوں گی اور پڑوسی ملک سے اسٹیل کی درآمدات بڑھ جانے کے نتیجہ میں اندرون ملک اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ معاشی ترقی میں سست روی اور برآمدات کم ہونے کے پیش نظر چین کے بینک نے کل کرنسی کی قدر کم کرنے فیصلہ کیا تھا۔ ہندوستانی صنعتی ادارے اسوچام نے خبردار کیا ہیکہ چین کے اس اقدام کے نتیجہ میں عالمی معیشتوں کے مابین ’’کرنسی جنگ‘‘ شروع ہوجائے گی۔

 

ملک واپس نہیں آسکتا : للت مودی

نئی دہلی ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق آئی پی ایل صدرنشین للت مودی نے کہاکہ رقمی خردبرد کے سلسلہ میں انہیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا کوئی سمن نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان واپس نہیں ہوسکتے کیونکہ ان کی زندگی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ للت مودی نے ایک ٹی وی نیوز چینل کو بتایا کہ اب تک کوئی سمن موصول نہیں ہوا۔ انٹر پول نے ان سے رابطہ قائم کیا ہے اور کہا کہ ان کا بیان داخل کئے جانے تک ریڈ کارنر نوٹس جاری نہیں کی جائے گی۔

 

 

TOPPOPULARRECENT