Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / چین کی ہمسایہ مملکتوں کو بحری مشقوں کی پیشکش

چین کی ہمسایہ مملکتوں کو بحری مشقوں کی پیشکش

بیجنگ۔16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کو 2016ء میں متنازع سمندری علاقے جنوبی بحیرہ چین میں بحری مشقیں کرنے کی پیشکش کی ہے۔ بیجنگ اس وقت علاقے کے وزرائے دفاع کی ایک غیر رسمی ملاقات کی میزبانی کر رہا ہے۔ چین کے وزیر دفاع چینگ وان کوان نے بحری امداد اور آفتوں سے بحالی کیلئے ان مشقوں کی پیش کش کی ہے۔ چین کی جانب سے سمندری حدود کے دعووں کے بعد اس کی ہمسایہ مملکتوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ فلپائن اور ویت نام کا بھی انہی علاقوں کی ملکیت کا دعویٰ ہے جن کے بارے میں چین کہتا ہے کہ وہ اس کے علاقے ہیں۔ چین کی جانب سے مشترکہ بحری مشقوں کی پیشکش ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ایک ہفتہ قبل ہی امریکہ نے اس سمندری علاقے میں بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کیا تھا جن پر چین اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔ چین نے اس اقدام کی مخالفت کی تھی۔ چین کی وزاتِ دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مشقوں کا ایک مقصد مل کر تنازعات کو حل کرنا اور خطرات پر قابو پانا ہے۔

TOPPOPULARRECENT