Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / چین کے رہائشی علاقہ میں زبردست دھماکہ، 14 ہلاک

چین کے رہائشی علاقہ میں زبردست دھماکہ، 14 ہلاک

بیجنگ ۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے شمال مغربی صوبہ شانگسی میں عارضی طور پر تعمیر کئے گئے مکان میں زوردار دھماکے سے نہ صرف اطراف و اکناف کی دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچا بلکہ 14 افراد ہلاک بھی ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 147 بتائی گئی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے یہ دھماکہ ہوا، جس نے آس پاس کی عمارتوں اور وہاں ٹھہری ہوئی کاروں کو بھی نقصان پہنچایا۔ زخمیوں میں سے 106 افراد کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جبکہ 41 افراد کو ابتدائی طبی خدمات فراہم کرنے کے بعد ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد بچاؤکاری عملہ نے بھی انتہائی چابکدستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی لوگوں کو بچایا اور اب یہ کام تقریباً ختم ہوچکا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہیکہ دھماکے عمارت میں رکھی گئی دھماکو اشیاء کی وجہ سے ہوئے۔ عارضی مکانات کو ایک رہائشی عمارت کے اندرونی حصہ میں تعمیر  کیا گیا تھا۔ عارضی مکانات کے مالکین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT